عمران خان کی گرفتاری سے بچنے کی کوششیں

عمران خان کی چھٹی نئے وزیر اعظم کا فیصلہ ہوگیا، سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر صحافی نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ چاروں بڑے اسٹیک ہولڈرز عمران خان کی تبدیلی پر متفق ہوگئے ہیں اور وزیراعظم کا کھیل جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر بلاول کا اشارہ اہم تھا۔مجھے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی ملاقاتیں ہوتی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ صرف نیوٹرل رہے تو عمران خان کا کھیل ختم ۔نجم سیٹھی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگلے وزیراعظم کا فیصلہ ہوگیا ہے اور عمران خان کی نیندیں حرام ہوجانی چاہئیں

،علاوہ ازیں سینئر صحافی نجم سیٹھی نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ آئی ایس آئی چیف کے معاملے پر تحریک انصاف کے لوگ معافیاں مانگتے پھررہے ہیں لیکن وہ معاف نہیں کررہے ۔تفصیلات کے مطابق آن لائن ویب سائٹ پر تجزیہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ایک دو ٹاپ لوگوں کیساتھ عمران خان کے جو تعلقات رہ گئے تھے وہ بھی انہوں نےآئی ایس آئی چیف کے معاملے پر خراب کر لئے ہیں۔نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا کہ اب معافیاں مانگتے پھرتے ہیں کہ ہم معذرت کرلیتے ہیں لیکن انہوں نے بھی کچی گولیاں نہیں کھیلیں، وہ آپکو پہچان گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں