لاہور (پی این آئی)معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک خاتون اینکر نور مقدم کی سربریدہ لاش کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرتی رہی۔تفصیلات کے مطابق خاتون صحافی مہوش اعجاز نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ مبشر لقمان ٹوئٹر سپیس میں گفتگو کرتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ جب نور مقدم کی لاش لائی گئی تو ایک خاتون اینکر اس کے ساتھ سیلفی لینے کیکوشش کرتی رہی۔
اس واقعے کی گواہ سینیٹر سحر کامران ہیں۔مہوش اعجاز نے کہا کہ انہیں یہ تو نہیں پتا کہ وہ خاتون کون تھیں لیکن اگر یہ بات سچ ہے تو جس نے بھی یہ حرکت کی ہے اس کو اپنے اندر احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کے سابق سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کو گزشتہ برس ان کے دوست ظاہر جعفر نے قتل کردیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں