//

بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

سوات (آئی این پی): خیبرپختونخوا کی خوبصورت وادی سوات اور گردونواح میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔

سوات کے مختلف علاقوں، جن میں چپریال، مدین، بحرین اور کالام شامل ہیں، میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت کم کر دی اور موسم خوشگوار بنا دیا۔

بارش کے باعث کئی گھنٹوں سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب تحصیل مٹہ کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close