نارووال (آئی این پی): وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) دنیا میں غیرمعمولی تبدیلیاں لانے جا رہی ہے، اس لیے نئی نسل کو جدید تعلیم، لیپ ٹاپ اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔
اسلامیہ ڈگری کالج نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی مستقبل کی معیشت کا تعین کریں گی، اس لیے نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائنس، تحقیق اور جدت میں سرمایہ کاری ہی قوموں کے مستقبل کو محفوظ بناتی ہے، جبکہ ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ممالک ہی عالمی سطح پر ترقی اور مسابقت میں کامیاب ہوتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو جدید تعلیم، لیپ ٹاپ اور ہنر فراہم کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ وہ بدلتی ہوئی عالمی ضروریات کے مطابق خود کو تیار کر سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






