اسلام آباد سمیت کون کونسے شہر لرز اٹھے؟ زلزلے کے خوفناک جھٹکوں نے لوگوں کی نیند اڑا دی، کلمہ طیبہ کا ورد کر تے گھروں سے باہر نکل آئے

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت سمیت صوبہ خیبرپختونخوا ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، گلگت بلتستان، کوہستان، خیبرپختونخوا کے شہر وں پشاور، صوابی ، باجوڑ،سوات، مالاکنڈ،بونیر،مانسہرہ،بالاکوٹ، تورغر آزاد کشمیر کے شہروں وادی نیلم،دودنیال،تہجیاں،شادرہ سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چھ ریکارڈ ہوئی ہے۔زلزے کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے۔زلزلے کی گہرائی 100 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا بارڈر تھا۔ابتدائی طور پر زلزلے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں