حکومت نے سانحہ مری میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے ورثا کو کتنے لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا؟ بڑی خبر آگئی

راولپنڈی (پی این آئی) پنجاب حکومت نے سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو 8،8 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت سانحہ مری سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کی مالی اعانت کا فیصلہ کیا گیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے ایک کروڑ 76 لاکھ روپے منظور کئے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق 22 افراد کے لواحقین کو 8،8 لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں