موسلا دھار بارشیں،ساحلی علاقے زیر آب ، محکمہ موسمیات کی نئی وارننگ جاری

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں سے ساحلی علاقے زیر آب آگئے۔بلوچستان کے شہر گوادر، پسنی، اورماڑہ، جیوانی اور کیچ میں نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا جب کہ گوادر میں سڑکیں، گلیاں اور گاڑیاں ڈوب گئیں۔گوادرمیں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہونے سے بارش اورسیوریج کاپانی گھروں میں داخل ہوگیا جب کہ بارش کے بعد آنکاڑہ، شادی کور، سوڑ ڈیم، بیلار اورڈوسی ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

چمن شہر اور مضافات میں بھی طوفانی بارش نے تباہی مچادی، بارش کےباعث رابطہ سڑکیں شدید متاثر ہوئیں۔بلوچستان میں آج شام سے مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث موسلادھاربارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوگی۔محکمہ موسمیات نے ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کی نئی وارننگ جاری کردی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں