پی ٹی آئی قانونی طور پر ختم ہو گئی، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد ( پی این آئی ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نےدعویٰ کیا کہ عمران نیازی نے گھبراہٹ میں پارٹی آئین ہی ختم کردیا ، پاکستان تحریک انصاف بطور جماعت قانونی طور پر ختم ہو چکی ہے ۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف ابھی واپس نہیں آئے کہ حکومت کی ٹلی بج چکی ہے ، نواز شریف کی واپسی کا خوف انہیں سونے نہیں دیتا۔

عمران نیازی سمیت ہر وزیر اور ترجمان کا بیان صرف نواز شریف اور شہباز شریف ہی ہوتا ہے ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نالائقی ، نا اہلی اور کرپشن کے سونامی لانے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں ، آپ نے جو کرنا ہے کریں ، جو کہنا ہے کہیں آپ کو جانا تو پڑے گا، جن کا اپنا ٹکٹ عوام کاٹ چکے ہیں، وہ اپنے ٹکٹ کی فکر کریں ۔نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف بس الزام ہی ہیں، ثبوت کوئی نہیں ،قوم نواز شریف کے استقبال کیلئے چشم براہ ہے ، نوازشریف آئیں گے تو عمران نیازی ،شیدا ٹلی اورکرائے کے ترجمانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں