سندھ میں کورونا ، 24 گھنٹوں میں 229 نئے کیسز ،193 افراد صحتیاب، کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی،وزیراعلیٰ سندھ نے تفصیلات جاری کر دیں

کراچی(آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 229 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 193 افراد صحتیاب ہوئے اور کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی۔ کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17550 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 229 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 1.3 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی مریض اس وبا کا شکار نہیں ہوا۔

اموات کی مجموعی تعداد 7661 ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 7056206 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور479136 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 193 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 466763 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 97.4 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت 4941 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4762 گھروں میں،36 آئسولیشن سینٹرز میں اور 143 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 137 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے 229 نئے کیسز میں سے 90 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 37،ضلع شرقی 31،ضلع غربی 14، ضلع وسطی اور کورنگی میں سے 4۔ 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرا?باد 18،سکھر 14،شہید بے نظیر آباد 13،جامشورو 11، قمبر اورکشمور10۔ 10،شکارپور اور ٹھٹھہ 9۔ 9،گھوٹکی 6،جیکب آباد،خیرپوراور میرپورخاص 5۔ 5، بدین،سانگھڑ اور لاڑکانہ 4۔4، ٹنڈو الہیار،ٹنڈو محمد خان،عمرکوٹ اور تھرپارکر میں سے 3۔3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ویکسینیشن ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر تک 27924199افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی تھی اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید183825 افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے اس طرح ویکسین لگانے والے افراد کی مجموعی تعداد 28108024 ہوچکی ہے جوکہ ویکسینیشن کی شرح کا51 فیصد بنتا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں