قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے اکنامکس، پولیٹیکل سائنس ، انگلش پرائیویٹ ایم اے کے داخلہ فارم جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کردی

گلگت(آئی این پی)ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اردو،انگلش،اکنامکس اور پولیٹیکل سائنسز پارٹ ون اور ٹو میں امتحانی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کا اعلان کردیا ۔جمعرات کو کنٹر ولر امتحانات کی آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 03جنوری 2022تک نارمل فیس،5جنوری 2022تک ڈبل فیس 2000روپے جبکہ 7جنوری 2022تک ٹریپل لیٹ فیس 3000روپے کے ساتھ چاروں مضامین میں سے کسی بھی مضمون میں فیس جمع کرائی جاسکتی ہے،مطلوبہ تاریخ گزر جانے کے بعد کوئی فارم جمع نہیں کیاجائے گا۔

پرائیویٹ ایم اے کرنے کے خواہش مند طلبہ وطالبات مطلوبہ تاریخ تک قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات گلگت اور سکردو میں ضروری کاغذات جن میں میٹرک مارکس شیٹ،انٹرمیڈیٹ مارکس شیٹ،بی اے مارکس شیٹ،فیس چالان کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ وہ امیدوار جنہوں نے اپنی گریجویشن قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی کے علاوہ دیگر جامعات سے پاس کیاہے وہ اپنی اصل مائیگریشن اور مارکس شیٹ کی کاپی بمعہ تصدیق شدہ فارم کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

مزید معلومات یا ہدایات کے لیے شعبہ امتحانات کے درجہ ذیل نمبرات 960011-152,184,294,133,134 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ دو سالہ پروگرام ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خصوصی طورپر منظور ی دینے کے بعد امتحانات کا اعلان کیاہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں