الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے حوالے سے فیصلے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے حوالے سے فیصلے کا اعلان کر دیا، اعلان کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم سواتی کی معافی قبول کر لی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ اعظم سواتی صاحب آپ مصروف آدمی ہیں، پیش کیوں نہیں ہوتے؟ کیا آپ پر ذمے داری زیادہ ہے۔ وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم سواتی نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کو خود مختار بنانے کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔ ممبر الیکشن کمیشن سندھ نے ان سے کہا کہ تمام ادارے آپ کے ہیں، انہیں برا بھلا کہنا درست نہیں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کرتے ہوئے کہ اعظم سواتی اور فواد چواسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے حوالے سے فیصلے کا اعلان کر دیا، اعلان کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم سواتی کی معافی قبول کر لی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ اعظم سواتی صاحب آپ مصروف آدمی ہیں، پیش کیوں نہیں ہوتے؟ کیا آپ پر ذمے داری زیادہ ہے۔ وفاقی وزیرِ ریلوے اعظم سواتی نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کو خود مختار بنانے کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔ ممبر الیکشن کمیشن سندھ نے ان سے کہا کہ تمام ادارے آپ کے ہیں، انہیں برا بھلا کہنا درست نہیں۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کرتے ہوئے کہ اعظم سواتی اور فواد چوہدری آئندہ محتاط رہیں،دونوں وفاقی وزراء کی معافی قبول کر لی۔۔۔۔۔ہدری آئندہ محتاط رہیں،دونوں وفاقی وزراء کی معافی قبول کر لی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close