لاہور(اپی این آئی ) معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے کرپشن کیس کے چالان میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ، اس کیس میں شہباز شریف کے بچنے کے چانسز صفر ہیں۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اور رسیدیں مل گئیں ، شہبازشریف کے کرپشن کیس کے چالان میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے کہ کس طرح گجرات کی خوبصورتی کے لیے اورنگزیب کو ٹھیکہ دیا ، اورنگزیب بٹ سے 50 لاکھ بطور
رشوت بے نامی اکائونٹ میں وصول کیے، رشوت وصولی کے اب ثبوت بھی موجود ہیںاور بٹ مان چکے ہیں کہ پیسہ انہوں نے دیا۔ڈاکٹرشہبازگل نے کہاکہ کیس میں شہباز شریف کے بچنے کے چانسز صفر ہیں، ایک ایک ٹرانزیکشن تمام ثبوتوں کے ساتھ چالان کا حصہ ہے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کوئی ٹھیکے دار چھوڑا اور نہ موچی نائی مالی کلرک چوکیدار، سب کو اپنی لوٹ مار کے لیے استعمال کیاگیا، اس قدر لوٹ مار کی اب عدالت میں سوائے کہانیاں سنانے کیاورجواب نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں