سانحہ آرمی پبلک اسکول، طالب علم محمد علی کی بہن شہید بھائی کا ادھورا خواب پورا کرے گی،

پشاور (پی این آئی) سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے نویں جماعت کے طالب علم محمد علی کا ادھورا خواب پورا کرنے اس کی سب سے چھوٹی بہن طوبیٰ علی میدان میں آگئی ہے۔ شہید بھائی کی بہن طوبیٰ اپنے بھائی کی خواہش پورا کرنے کے لیے پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کا عزم کر چکی ہے۔ جب یہ سانحہ پیش آیا اس وقت طوبیٰ علی صرف 5 سال کی تھی۔
طوبیٰ نے آرمی پبلک اسکول میں ہی اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جو ابھی چھٹی جماعت کی طالبہ ہے،

طوبیٰ علی کا عزم ہے کہ وہ اپنے بھائی کا ادھورا خواب پورا کرے گی۔
شہید محمد علی کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹے کی شہادت کو 7 سال بیت گئے لیکن بیٹے کی جدائی کاغم آج بھی تازہ ہے۔ 16 دسمبر 2014ء کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں