تعلیمی اداروں میں کب اور کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ وفاق اور تین صوبوں میں اتفاق پا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاق اور 3 صوبوں میں تعطیلات کی تاریخوں کے حوالے سے اتفاق طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے وفاق اور 3 صوبے ایک پیج پر آ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان تعلیمی اداروں میں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک تعطیلات دینے کیلئے راضی ہو گئے ہیں۔

تاہم سندھ کی جانب سے تعطیلات کے اس شیڈول کی مخالفت کی گئی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، چھٹیوں کا حتمی فیصلہ این سی اوسی اجلاس میں متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی سیکرٹری تعلیم ناہید درانی کی زیرصدارت موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد ہوا۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں چھٹیوں کے حوالے سے دو تجاویز زیر غور آئیں، ان تجاویز میں موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق پہلی تجویز 20 دسمبر سے15 جنوری تک چھٹیوں کی ہے، دوسری تجویز 25 دسمبر سے 20 جنوری تک چھٹیاں کرنے کی ہے۔اسی طرح وفاق کی جانب سے 25 دسمبر سے 5 جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں دینے کی تجویز سامنے آئی ہے، سندھ کے علاوہ باقی تمام صوبے وفاق کی تجویز سے متفق ہیں۔ سندھ حکومت معاملہ صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی میں رکھے گی۔ چھٹیوں کی تجاویز پر حتمی فیصلہ کل این سی اوسی اجلاس میں متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی تجویز ہے کہ سردیوں کی چھٹیاں جنوری کے آخر میں کی جائیں۔کیونکہ چھٹیاں کرنے سے تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن متاثر ہوسکتی ہے۔

جس کے باعث مختلف تجاویز پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ یاد رہے اس سے قبل حکومت نے عدالتی حکم پر اسموگ کیلئے ہفتہ اتوار اور سوموار کو 15 تک چھٹیاں اور دفاترز میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ لیکن سموگ میں اضافے کے باوجود سکولوں میں تاحال مکمل طور چھٹیاں نہیں کی جاسکیں۔دوسری طرف سندھ حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے طے کیا ہے کہ صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں