لندن میں قیام پذیر سابق وزیر اعظم نوازشریف کا اہم بیان سامنے آگیا

لندن (آن لائن) سابق وزیر اعظم پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے چیئر مین مرکزی علماء کونسل پاکستان صا حبزادہ زاہد محمود قاسمی کی لندن میں ملاقات کی ، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سابق وفاقی و زیر پانی وبجلی عابد شیر علی بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ ن کے سر براہ میاں محمد نواز شریف کو صا حبزادہ زاہد محمود قاسمی نے پیغام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت اور مولانا محمد ضیائ القاسمی رح کتاب پیش کی۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے

کہا مولانا محمد ضیا ء القاسمی رح ممتازعالم دین اور محب وطن شخصیت تھے ان کی دینی اور قومی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔ پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کی سر براھی میں ملک کی تمام سیاسی اورمذہبی قوتیں متحد ہیں۔ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالی کی نعمت ہے۔ ایک دن آئے گا جب پاکستان دنیا کے افق پر ایک کامیاب ترین ملک کے طور پر ابھریگا۔ اس کے حصول کے لئے ووٹ کو عزت دو کے نظریہ کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علماء معاشرے سے انتہا پسندی کے خاتمہ کے

لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ مستقبل میں سانحہ سیالکوٹ جیسا وقعہ رونما نہ ہو سکے۔ چیئر مین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے ملک کی مجمو عی سیاسی اور مذہبی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ فیصل آباد بزرگ مسلم لیگ کے رہنماء چوہدری شیر علی میاں طاہر جمیل ایم پی اے اور ان کے رفقاء کی تنظیمی سر گر میوں کو سراہا۔ صا حبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ اس وقت عوام کو ایک نڈر بے باق لیڈر کی ضرورت ہے ہم دعا گو ہ ہیں کہ آپ جلد پاکستان میں اپنی عوام کے درمیان ہوں۔ مرکزی علمائ کونسل پاکستان کے چیئر مین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے یقین دہانی کراء ہے کہ ہم پی ڈی ایم کے بیا نئے سے متفق ہے اور آپ کے شانہ بشانہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں