اسلام آباد (پی این آئی)میانوالی جلسے میں تلاشی کے دوران پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے تحریک انصاف کے مقامی رہنما امیر خان سوانسی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔قبل ازیں میانوالی کے جلسہ گاہ میں داخلے کے دوران پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما امیر خان سوانسی کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار کو
تھپڑ مارنے کا واقعہ میانوالی میں ہفتے کے روز ہونے والے عمران خان کے جلسہ میں پیش آیا تھا جہاں امیرخان سوانسی نے جلسہ گاہ میں تلاشی کے لیے روکنے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا تھا۔ڈی پی او میانوالی کے مطابق تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمہ درج کیے جانے پر امیرخان کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہےکہ مقدمہ سیاسی طورپر درج کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں