لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتنی گندی ویڈیوریلیز ہونےوالی ہیں کہ دیکھنے کے بعد عرق گلاب سے آنکھیں دھونی پڑیں گی ۔ کیپٹن (ر)صفدر کے بیان پر وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگل نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر لگاتار گندی ویڈیوز مارکیٹ میں لانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، (ن)لیگ احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر)صفدر کا
یہ بیان کہ اتنی گندی ویڈیو ریلیز ہونے والی ہیں کے دیکھنے کے بعد عرق گلاب سے آنکھیں دھونی پڑنی ہیں ایک افسوسناک، اقدار کی پستی کی طرف گامزن (ن) لیگ کی اصل شکل ہے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر)صفدر لگاتار گندی ویڈیوز مارکیٹ میں لانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، (ن)لیگ احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی، ایک طرف مریم بی بی درس دیتی ہیں کہ ان کی ذاتی زندگی پر کوئی بیان بازی نہ ہو اور ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے اور دوسری طرف لوگوں کی ذاتی زندگیوں کی ویڈیو بڑے فخر سے پریس کانفرنس میں پیش کرتی ہیں اور صفدر صاحب لوگوں کی باتھ رومز کی گندی وڈیوز لا رہے ہیں، یہ منافقت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں