گلگت (آئی این پی)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کا تہیہ کر رکھا ہے جن کی اچھی صحت اور باوقار زندگی کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ حکومت نے تمام محکموں میں ملازمت کے لئے خصوصی افراد کے لیے مختص کوٹے پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے لیے ہدایات دئیے ہیں۔
خصوصی افراد کو باعزت زندگی گزارنے کے لیے تعلیم و تربیت اور باعزت زندگی گزارنے کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معاشرے کے محروم و حقدار طبقے کی مدد تحریک انصاف کی حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ خصوصی افراد کی تمام شعبوں میں حوصلہ افزائی کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں