انیل کپور کی بیوی کو چھوڑ کر کنگنا سے شادی کی خواہش

اسلام آباد (پی این آئی )بالی وڈ اداکار انیل کپور نہ صرف شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں بلکہ باکمال حس مزاح سے بھی مالا مال ہیں۔ انیل کپور ساتھی اداکار وں سنجے دت اور کنگنا رناوت کے ساتھ کرن جوہر کے شوکافی ود کرن میں شریک ہوئے جس سے متعلق ایک رپورٹ بھارتی میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں انیل کپور کی شادی کا تذکرہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شو میں گفتگو

کرتے ہوئے انیل کپور نے کنگنا رناوت سے شادی کی خواہش ظاہر کی۔کرن جوہر نے انیل کپور سے سوال کیا کہ وہ کون سی عورت ہے جس کے لیے انیل کپور اپنی اہلیہ سنیتا کپور کو چھوڑدیں گے؟اس پر انیل کپور نے فوراًکنگنا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا نام لیا اور کہا کہ کیا یہ حیران کن نہیں؟ اداکار کا جواب سن کر کرن جوہر نے کنگنا کو مشورہ دیا کہ یقیناًکنگنا آپ کو یہ جواب سن کر فکرمند ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں