تحریک انصاف کے سینئر وزیر عبد العلیم خان نے وزارت سے استعفیٰ دے د یا

اسلام آباد(پی این آئی )پی ٹی آئی کےسینئر رہنما و وزیر نے وزارت سے استعفیٰ دےد یا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے جمعہ کو پنجاب کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر خوراک کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیاکہ اور انہوں نے کہا ہےکہ اپنا استعفیٰ آج وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر رہا ہوں ۔ذرائع کے مطابق علیم خان نے یہ فیصلہ اپنے ذاتی مسائل کی وجہ سے کیا ہے۔سماجی رابطے

کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ ’’وزیراعظم عمران خان سے آج ھونے والی ملاقات میں اُنہیں قائل کیاہے اپنے نیوز چینل سماء نیوز کے حوالے سے غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ھے میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ھو لہذا وہ بطور سینئر وزیر/وزیر خوراک حکومت پنجاب اب میرا استعفی قبول فرما لیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں اُن کا ممنون ہوں اُنہوں نے میری یہ گزارش تسلیم فرما لی ہے۔ میں اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب کو بھجوا رہا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں