پاک فوج کی جانب سے وادی لیپہ میں طلباء اور اساتذہ کے لئے عسکری اسلحہ اور ہتھیاروں کی نمائش کا اہتمام

وادی لیپہ (پی آئی ڈی) پاک فوج کی جانب سے وادی لیپہ میں مختلف سکولوں کے طلباء او اساتذہ کے لئے عسکری اسلحہ اور ہتھیاروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ جنگی ہتھیاروں کے متعلق طلباء اور اساتذہ کو بریف کیا گیا اور ہتھیاروں کی رینج سمیت دیگر معلومات بھی فراہم کی گئیں۔ درجنوں اقسام کے ہتھیار نمائش میں پیش کیے گئے تھے۔

اس نمائش میں طلباء اور اساتذہ نے بھرپور دلچسپی لی اور اسلحہ جات اور ہتھیاروں کے نام اور ان کے استعمال کے متعلق مختلف سوالات کیے جس پر پاک فوج کے جوانوں نے انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ خود کار اور سیمی خودکار ہتھیاروں کے علاوہ دیگر ہتھیار بھی نمائش کا حصہ تھے۔ طلباء اور اساتذہ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلی بار جنگی ہتھیار قریب سے دیکھنے اور انکے بارے میں جاننے کا موقع ملا ہے جس پر وہ پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔

پاک فوج کی پیشہ وارانہ خدمات پوری قوم پر عیاں ہیں اور پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ہی وہ اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں۔ شرکاء نمائش نے ہتھیاروں کی نمائش پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو بھرپور سراہا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں