راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو مسئلہ کشمیر پر کانفرنس میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار رازق خان اور سیکرٹری جنرل شاہد علی شہزاد بھٹی کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔ اس موقع پر صدرراولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سردار رازق خان نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے بیرون ملک امریکہ،برطانیہ اور یورپ کے دورے کو سراہا اور کہا کہ یہ وقت کی اہم ضرورت تھی اور اس سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر ہونے میں بڑی تقویت ملے گی۔

صدرراولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سردار رازق خان نے بتایا کہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی عنقریب مسئلہ کشمیر پر ایک کانفرنس کا انعقاد کرے گی جس میں دیگر سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بھی دعوت دی گئی ہے جس پر صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر نہ صرف آزادکشمیر، پاکستان بلکہ پوری دنیامیں مثبت اثر جائے گا اور میں اس کانفرنس میں ضرور شرکت کروں گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں