صوبائی حکومت جس نے صوبے بھر میں پانچ ہزار سکولوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا

حیدرآباد(پی این آئی ) وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے صوبے میں 5 ہزار سکول بند کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن 5 ہزار سرکاری سکولوں کو بند کیا جائے گا ان میں سے 3 ہزار 6 سو سکولوں کی فہرست بہت جلد ہم اخبارات میں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سکولوں کی تعداد کم کرنی ہے اور جو ہیں اس میں سہولیات بڑھائیں گے تاہم سکولوں کے زیر استعمال عمارتیں دیگر سرکاری محکموں کو دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے دوسری بار تعلیم کی وزارت دی گئی ہے، ایک بار لاڑکانہ کے سکول کا دورہ کیا تو بچے زمین پر بیٹھے ہوئے تھے اور بچوں کے بیٹھنے کے لیے ڈیسک نہیں تھے جبکہ استاد کے بیٹھنے کے لیے کرسی بھی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کے ہاتھ میں اسمارٹ فون موجود ہے لیکن وہ آج بھی ریڈیو کے بارے میں پڑھ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close