ملالہ یوسفزئی نے بیرونِ ملک ہی خاموشی سے شادی کر لی ، دولہا کون ہے اور کیسا دِکھتا ہے؟ تصاویر منظر عام پر آگئیں

برمنگھم (پی این آئی) پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ انہوں نے اپنے نکاح کی تصاویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہیں۔ انہوں نے عاصر ملک سے شادی کی ہے جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ہائی پرفارمنس اکیڈمی میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔


ملالہ یوسفزئی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کی زندگی کا بہت بڑا دن ہے۔ وہ اور عاصر زندگی بھر کے پارٹنر بن گئے ہیں۔ وہ اپنی زندگی کا سفر آگے بڑھانے کیلئے پرجوش ہیں۔ملالہ یوسفزئی کا نکاح برطانیہ کے شہربرمنگھم میں ان کے گھر میں ہوا جس میں دونوں خاندانوں کے افراد نے شرکت کی۔ ملالہ یوسفزئی کے شوہر عاصر ملک پی سی بی کی ہائی پرفارمنس اکیڈمی میں بطور جنرل منیجر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے آپریشنل منیجر تھے۔ اس کے علاوہ وہ پلیئرز منیجمنٹ ایجنسی بھی چلاتے رہے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی اور عاصر ملک کی گزشتہ کچھ عرصے سے ایک دوسرے سے دوستی تھی۔ دونوں پاکستان اور پی ایس ایل کے میچز میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ملالہ یوسفزئی کی 24 ویں سالگرہ بھی دونوں نے ایک ساتھ منائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں