کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان کی 14رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا، نومنتخب وزراء سے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے حلف لیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو و دیگر بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو گورنر ہاؤس بلوچستان میں نومنتخب وزراء کی حلف برداری کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس کے دوران گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے نومنتخب وزراء بلوچستان عوامی پارٹی کے میر ظہور احمد بلیدی، سردار صالح بھوتانی،حاجی نور محمد دمڑ، سردار عبد الرحمان کھیتران،حاجی اکبر آسکانی، میر سکندر علی عمرانی، حاجی محمد خان لہڑی، نوابزادہ طارق مگسی، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے میر اسد اللہ بلوچ، سید احسان شاہ، پاکستان تحریک انصاف کے نصیب اللہ مری، مبین خان خلجی،عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئر زمرک خان اچکزئی،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ ودیگر سے حلف لیا۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، بیوروکریٹس، قبائلی عمائدین سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں