شہباز شریف عوامی نہیں، سازشی آدمی ہیں، بلاول بھٹو مہنگائی کیخلاف جلوس چیف منسٹر ہائوس سندھ کے سامنے نکالیں، فواد چوہدری کےاپوزیشن پر تابڑ توڑ حملے

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف عوامی نہیں، سازشی آدمی ہیں، پتہ نہیں وہ عوامی مہم پر کیوں نکل گئے ہیں، امید ہے جلد واپس آ جائیں گے، ڈیرہ غازی خان جلسہ میں شہباز شریف کو جس طرح کا رسپانس ملا، انہیں اسی رات واپس آ جانا چاہئے تھا لیکن وہ نہیں آئے، بلاول بھٹو مہنگائی کے خلاف جلوس نکالیں تو چیف منسٹر ہائوس سندھ کے سامنے نکالیں تاکہ انہیں پتہ چلے کہ سندھ میں مہنگائی کا اصل ذمہ دار کون ہے، سندھ حکومت کو اپنے انتظامی معاملات پر دوبارہ نظر ڈالنے کی ضرورت ہے،

اس وقت سندھ حکومت کی وجہ سے پورے کراچی اور سندھ کے تمام علاقے مشکل صورتحال سے دوچار ہیں، پنجاب اور سندھ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں واضح فرق ہے، سندھ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں پنجاب کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ خطے کے دیگر ملکوں کی نسبت ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمت کم ہے، پاکستان میں پٹرول کی قیمت بنگلہ دیش اور بھارت کی نسبت کم ہے،

علاقائی ممالک میں غربت کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئے ہمارے ساتھ بیٹھے، نیب اصلاحات، الیکٹورل ریفارمز پر اپنی ترامیم سامنے لائے، انتخابی اصلاحات کے بغیر صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close