وزیراعظم عمران خان کے ایک اور معاون خصوصی نے استعفیٰ دیدیا

لاہور(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے استعفی دیدیا ہے۔جمشید چیمہ نے اپنے عہدے سے استعفی این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے دیا ہے۔انہوں نے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوادیا ہے۔

این اے 133 کی سیٹ لیگی رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں