اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن ارشد شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے یا ان کے چینل نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کوئی معافی نہیں مانگی۔اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد شریف نے کہا کہ انہوں نے یا ان کی ٹیم نے اسحاق ڈار سے کوئی معافی نہیں مانگی، اس کے علاوہ ہمارے چینل نے بھی سابق وزیر خزانہ سے معافی نہیں مانگی۔اس کے علاوہ ارشد شریف کے پروگرام پاور پلے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسحاق ڈار سے موقف لینے کیلئے فون کیا تھا۔
تاہم انہوں نے وقت دینے سے انکار کردیا۔ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ان کے اوپر پیمرا کی پابندی ہے جس کے باعث چینل کیلئے مسائل پیدا ہوں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اسحاق ڈار نے لندن کی عدالت میں اے آر وائی نیوز کے خلاف کیس جیتا ہے جس پر چینل نے معافی بھی مانگی ہے۔ اسحاق ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ” دی رپورٹرز” اور پاور پلے” میں ان کے خلاف نشر ہونے والے الزامات کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔میں نے یا میرے چینل نے اسحاق ڈار سے کوئی معافی نہیں مانگی، ارشد شریف کا دبنگ اعلان
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں