ایس ایچ او کیلئے کم از کم بی اے پاس ہونے کی قانون سازی کررہے ہیں

کراچی (آئی این پی)وفاقی وزیر برائے قانون سینیٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ تھانوں کے اسٹیشن ہاس آفیسر (ایس ایچ او) کیلئے کم از کم بی اے پاس ہونے کی قانون سازی کررہے ہیں۔ہفتہ کوکراچی میں تقریب سے خطاب میں فروغ نسیم کا کہنا تھاکہ ملکیت کے قانون پر بل لائے تو وکلانے مخالفت کی کہ کیسزکم ہوجائیں گے، چاہے جتنی بھی مخالفت ہو پرواہ نہیں، کوئی کچھ بھی کرلے حق اور سچ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ فوجداری نظام عدل میں اصلاحات کرنے جا رہے ہیں، اصلاحات کے بعد9 ماہ میں مقدمے کا فیصلہ ہوسکے گا۔وزیر قانون کا کہنا تھاکہ پورے عدالتی نظام کا مرکز انگریزی زبان میں ہے، قانون سازی کررہے ہیں کہ ایس ایچ او کم از کم بی اے پاس ہو۔ان کا کہنا تھاکہ عدالتی نظام میں فارنزک کی اہمیت پر بھی کام کیا جائے گا، پولیس زبردستی مار دھاڑ کرکے 161 کا بیان ریکارڈ کردیتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں