ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث 4 شیر خوار بچے جاں بحق

سرگودھا (آئی این پی) ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث 4 شیر خوار بچے جاں بحق ہوگئے۔سرگودھا کے کمشنر فرخ مسعود کا کہنا ہے کہ 4 بچوں کی موت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔کمیٹی 24 گھنٹے میں تحقیقات مکمل کرے گی، کمشنر کے حکم پر غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔اسپتال میں 4 شیرخوار بچوں کی موت کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں