اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ، شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن لڑایا جائے گا ، سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین دوبارہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے،خیال رہے شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر 16اکتوبر کو مدت پوری ہوجائے گی، جس کے بعد وزارت وزیراعظم کے پاس چلائی جائے گی،
شوکت ترین مشیر بننے کے بعد مختلف کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کرسکیں گے، وہ ای سی سی سمیت دیگرکابینہ کمیٹیوں کی صدارت کے بھی اہل نہیں رہیں گے،شوکت ترین کوبطوروفاقی وزیرکام جاری رکھنے کیلئے سینیٹر بنوانا قانونی تقاضا ہے ، آئین کے مطابق غیرمنتخب شخص کووفاقی وزیربننے کے6ماہ میں رکن پارلیمنٹ بننالازمی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں