عائشہ اکرم اور ریمبو کی ایک اور تہلکہ خیز آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی

لاہور(پی این آئی) گریٹر اقبال پارک دست اندازی کیس میں نجی ٹی وی کو ریمبو اور عائشہ اکرم کی سب سے اہم آڈیو ریکارڈنگ مل گئی۔عائشہ اکرم اور ریمبو کی آڈیو نجی ٹی وی سامنے لے آیا۔ ریمبو نے عائشہ اکرم کو گریٹر اقبال پارک جانے پر رضا مند کرتے ہوئے کہا کہ 4 بجے تک پارک پہنچ جانا، اقبال پارک پہنچ کر تم اپنی ریٹنگ دیکھنا۔عائشہ اکرم نے کہا کہ میں نے 14 اگست کے لیے الگ سوٹ نکالا ہے۔

تم نے پہلے میری جتنی عزت کرائی ہے مجھے پتہ ہے۔ریمو نے عائشہ سے کہا کہ ہمارے پاس قانونی سکیورٹی موجود ہے، جو فراک میں نے تمہیں دی ہے وہ پہن کر جانا، میں نے بھی نیا سوٹ نکالا ہے، تم بس اپنی ورتھ (حیثیت) اور عوام کا پیار چیک کرنا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں