مینارِ پاکستان واقعہ، عائشہ اکرم کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ، بچنا ناممکن

لاہور(پی این آئی) سانحہ گریٹر اقبال پارک کی مقدمہ مدعیہ عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس اور ایف آئی اے نے سر جوڑلیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے عائشہ اکرم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کریں گے۔ پولیس نے اس حوالے سے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی ہے۔ج ن س ی ہ ر ا س گ ی کا نشانہ بننے والی عائشہ اکرم اور اس کے دوست ریمبو کی متعدد کالز سامنے آئیں تھیں۔

جس میں ان کو مقدمہ میں نامزد ملزمان سے رقم وصول کرنے کی پلاننگ کرتے سنا جاسکتا ہے جبکہ ایک اور کال کے دوران دونوں ایف آئی اے کو گمراہ کرنے اور جھوٹے بیان دینے کی منصوبہ بندی کرتے سنے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ عائشہ اکرم کی درخواست پر پولیس اب تک متعدد شہریوں کے خلاف مختلف مقدمات درج کرچکی ہے۔ان مقدمات میں نامزد شہریوں کے والدین کی جانب سے پولیس اور عائشہ اکرم کے خلاف مظاہرے بھی کیے گیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں