نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری، وزیراعظم اور آرمی چیف میں مشاورت مکمل

اسلام آباد(آئی این پی ) نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری، وزیراعظم اور آرمی چیف میں مشاورت مکمل۔۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہکہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئی تقرری کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔

 

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں