بختاور بھٹو نے بچے کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونے کی وجہ بتادی

کراچی(پی این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہاہے کہ بیٹے کی آمد 8 نومبر کو متوقع تھی لیکن اس نے 10 اکتوبر کو دنیا میں آکر ہم سب کو حیران کردیاہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں انہوں نے بتایاکہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریبا

ایک ماہ پہلے ہوئی ہے جس کے باعث نومولود کو طبی مسائل کے پیشِ نظر بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔بختاور بھٹو نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش پر آپ سب کی محبتوں اور چاہتوں کا شکریہ۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بیٹا فی الحال این آئی سی یو میں ہے لیکن رو بہ صحت ہے، اسے اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close