بہاولپور میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی )قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپورمیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی جس میں کارکنوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے

کہ وہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر بہت افسردہ ہیں۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ وہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر بہت افسردہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ قوم ملک کو جوہری طاقت بنانے کے عمل میں ان کے کردار کی وجہ سے ان سے محبت کرتی تھی اور وہ پاکستانی عوام کے لیے ایک قومی آئیکون تھے۔عمران خان نے ڈاکٹر خان کو ان کی خواہش کے مطابق فیصل مسجد کے احاطے میں دفن کر نے کے بار ے میں بھی بتایا ۔دوسری جانب وزیر دفاع پرویز خٹک نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم ڈاکٹر عبد القدیر خان کی جانب سے دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے ان کی مقروض ہے۔عبدالقدیر خان کی وفات پر وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ان کی خدمات کو یاد رکھے گا اور پوری قوم ان کی جانب سے دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے ان کی مقروض ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close