عمران خان کا ہر چمچہ حساب ایسے مانگتا ہے جیسے وہ سبزی منڈی کا ٹھیکدار بھرتی ہوتا ہے

کراچی (آئی این پی) مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ حسان خاور کو عثمان بزدار کی ترجمانی صرف نمائشی طور پر ملی ہے ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ترجمان پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری نے حسان خاور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مہمان ترجمان صاحب آپکا شہباز شریف کیس سے کیا لینا دینا ہے؟ ترجمان صاحب آپ کو عثمان بزدار کی ترجمانی صرف نمائشی طور پر ملی ہے، آپکا کام

صرف کوے کو سفید ثابت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چند دن اس کو انجوائے کرلیں اب کے بعد مزید ترجمانی کے امیدواروں کے انٹرویو ابھی جاری ہیں، اگر آپ نے جواب دینا ہے تو عثمان بزدار کے جعلی شراب لائسنس اور گندم کی سبسڈی کا دیں، رنگ روڈ سکینڈل اور آٹے کے ڈاکے کا جواب دیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار نے کس طرح مافیا کے ساتھ ملکر غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا ہے، ہاشم جواں کی اپنی ہی شوگرملز کو دی سبسڈی کا حساب دیں،چینی کی سبسڈی کا کیس ابھی بھی پینڈنگ ہے، عمران خان کا ہر چمچہ اور منشی حساب ایسے مانگتا ہے جیسے وہ سبزی منڈی کا ٹھیکدار بھرتی ہوتا ہے۔مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے مزید کہا ہے کہ عمران خان اور عثمان بزدار کے ڈاکے اور چوریوں کا حساب دینے پر ان کی زبانوں پر تالے لگ جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں