پیسا ایوارڈز کی تقریب5نومبرکو یو اے ای میں ہوگی،مہوش حیات، واسع چوہدری اور یاسر حسین میزبانی کریں گے

کراچی (آئی این پی)پیسا ایوارڈز کی تقریب رواں برس 5 نومبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی ریاست دبئی کے مدینت جمیرا وینیو میں ہوگی،سالانہ پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز (پیسا)کی میزبانی مہوش حیات، واسع چوہدری اور یاسر حسین پیسا ایوارڈز کی میزبانی کریں گے۔۔اس حوالے سے انتظامیہ کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے شیئر کی گئی پوسٹ میں میزبانوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ تقریب کی میزبانی کریں گے۔خیال رہے

کہ واسع چوہدری اور یاسر حسین اس سے قبل بھی کئی ایوارڈ شوز کی میزبانی کرچکے ہیں۔تاہم اداکارہ مہوش حیات پہلی مرتبہ ایوارڈ شو کی میزبانی کرنے جارہی ہیں۔خیال رہے کہ پیسا انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق سال 2021 کے ایوارڈز کے لیے 24 کیٹیگریز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔پہلی مرتبہ انتظامیہ نے یوٹیوبرز، انسٹاگرامرز، ٹک ٹاکرز، ولاگرز اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹرز’ کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان بھی کیا ہے۔دوسرے سالانہ پیسا ایوارڈز کے لیے کورونا کی وجہ سے سینما بند ہونے کے باعث اس مرتبہ فلموں کے لیے کسی بھی ایوارڈز کی نامزدگی کا اعلان نہیں کیا گیا۔علاوہ ازیں پیسا ایوارڈز کے تین اسپیشل ایوارڈز یعنی لائف ٹائم اچیومنٹ، گلوبل آئیکون آف دی ایئر اور یوتھ آئیکون آف دی ایئر کے ایوارڈز ووٹنگ کے بغیر ہی دیے جاتے ہیں، جس وجہ سے دو ایوارڈز کا اعلان ستمبر میں ہی کردیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے سال 2020 کے یوتھ آئیکون آف دی ایئر کا ایوارڈ نامور گلوکار، فلم ساز و موسیقار عمیر جسوال جبکہ گلوبل آئیکون آف دی ایئر 2020 کا ایوارڈ حسن رحیم کو دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں