عوام وزیراعظم عمران خان کی عوام دوست پالیسیوں اور منصوبوں کو بے حدسرا رہے ہیں

لاہور (آن لائن)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہا ہے کہ پوری بھگوڑی اور فرار لیگ مل کر بھی تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتی، عوام وزیراعظم عمران خان کی عوام دوست پالیسیوں اور منصوبوں کو بے حدسرا رہے ہیں، اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور ثابت کرے گی کہ پنجاب تحریک انصاف کا گڑھ ہے ،

انہوں نے کہاکہ ن لیگ کا سیاسی بونوں کا ٹولہ جھوٹ بول کرکچھ حاصل نہیںکرسکتا ان کے تمام اوچھے ہتھکنڈے بیکار ہیں یہ جتنا مرضی شور اور رو دھو لیں آنے والا وقت تحریک انصاف اور عوام کا ہی ہو گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close