سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا۔۔۔ محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے صوبے بھر میں پیر 11 اکتوبر سے تمام نجی اور سرکاری سکول 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کردیا۔

 

 

محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی نے سکول کھولنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 11 اکتوبر سے تمام نجی اور سرکاری سکولز 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے۔سکولوں میں 100 فیصد حاضری کا فیصلہ این سی او سی کے اجلاس کی روشنی میں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں