مینارِ پاکستان پر جوکچھ ہوا ریمبو کا قصور ہے، ریمبو کے پاس میری نازیبا ویڈیوز ہیں، عائشہ اکرم کا اعترافی بیان آگیا

لاہور(پی این آئی) مینار پاکستان واقعے کی متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے اپنے ساتھی ریمبو سے متعلق خوفناک انکشافات کردیئے ۔عائشہ اکرم نے یوم آزادی کے موقع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا ذمہ دار بھی ساتھی ریمبو کو ٹھہر ادیا ہے۔یوم آزاد ی کے موقع پر ہراسگی اور تشدد کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون اور ٹک ٹاک سٹارعائشہ اکرم نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کو اپنا تحریری بیان جمع کروا یا ہے.۔۔۔

جس میں کہاگیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پرگریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے بنایا جبکہ ریمبو نے میری متعدد نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں اور ان ویڈیوز کے ذریعے مجھے بلیک میل کرتا ہے۔عائشہ اکرم کے بیان کے مطابق میں اپنی آدھی تنخواہ ریمبو کو دیتی تھی جبکہ وہ بلیک میلنگ کے ذریعے مجھ سے اب تک 10لاکھ روپے لے چکا ہے، ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔ ریمبو چو نکہ میرے ساتھ سائے کی طرح موجود رہتا تھا اس لئے پولیس کو نہیں بتا سکی ، اب ریمبو کو پیسے دے دے کر تھک گئی ہوں اس لئے پولیس کی مدد لینے کافیصلہ کیا ہے۔عائشہ اکرم نے پولیس سے ریمبو کی گرفتاری اور سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے کیس سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ریمبو کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے اور راولپنڈی میں ریڈ بھی کیا ہے جبکہ ریمبو کے کچھ قریبی ساتھیوں کو حراست میں بھی لیا ہے جن کی شناخت عائشہ اکرم سے کرائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close