بیروزگار جوانوں کیلئے خوشخبری، حکومت نے 5لاکھ نوکریاں دینےکا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ میک ان پاکستان کے تحت 100 نئے ٹیکسٹائل یونٹس کیلئے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی اور ساتھ ہی 5 لاکھ نوکریاں بھی ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہماری میک ان پاکستان کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، 100نئےٹیکسٹائل یونٹس کیلئے5ارب ڈالرسرمایہ کاری آئے گی۔عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ برآمدی استعدادمیں اضافےکےساتھ 5 لاکھ نوکریاں بھی ملیں گی، حکومت نے ڈی انڈسٹریلائزیشن کو الٹ دیا اب صنعت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔گذشتہ ماہ عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ موبائل فونزکی میک ان پاکستان پالیسی پھل پھول رہی ہے، مقامی موبائل مینوفیکچررزنے صرف 7ماہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا کیں۔ان کا کہنا تھا کہ 12.48ملین مقامی موبائل آلات تیارکئے گئے ہیں، جن میں 5 ملین سے زائد 4G اسمارٹ فون شامل ہیں، میں موبائل کارخانہ دارکوقابل ذکرکامیابی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں