نواز شریف کی پاکستان واپسیی

نواز شریف کی دسمبر میں واپسی سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )ن لیگ کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے ایک بار پھر نواز شریف کی وطن واپسی نے متعلق بڑا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق صحافی کے سوال کے جواب میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف دسمبر میں وطن واپس آرہے ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف اسی سال واپس آرہے ہیں۔

نیب لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف میاں نواز شریف کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے نا اہل کیا وہی سمجھ رہے ہیں کہ نواز شریف کے سواکوئی آپشن نہیں، وہ نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہونے دیں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ نوازشریف اسی سال واپس آ رہے ہیں، وہ قوم کی قیادت کریں گے، نواز شریف پاکستانی قوم کو اس بھنور میں پھنسے دیکھ کرباہر نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو لایا جا رہا ہے، بلاول عوامی ووٹوں سے آئیں تو کوئی اعتراض نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں