اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے کی ترقی پر توجہ دی جائے، حکومت کے حوالے سے ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے،فلاحی ریاست اور قانون کی بالادستی ریاستِ مدنیہ کے سنہری اصول تھے،حکومت ملک میں انصاف و قانون کی بالادستی مکمل طور پر قائم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو برطانیہ کے ممبرانِ
پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے برطانوی ممبران پارلیمنٹ میں لارڈ واجد خان، ناز شاہ اور محمد یاسین شامل تھے ،وفد نے وزیراعظم کو اسلام و فوبیا پر آواز بلند کرنے اور ریاستِ مدینہ کی طرز پر پہلی دفعہ معاشی و سماجی طور پر پس ماندہ طبقات کیلئے سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت کے اقدامات اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا، آزاد کشمیر میں نو منتخب حکومت کے عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی ،ملاقات میں موجودہ حکومت کے مختلف اقدامات، عوام دوست پالیسیوں اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کی گئی ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نظام حکومت کے حوالے سے ہمارا ماڈل ریاست مدینہ
ہے،فلاحی ریاست اور قانون کی بالادستی ریاستِ مدنیہ کے سنہری اصول تھے،حکومت ملک میں انصاف و قانون کی بالادستی مکمل طور پر قائم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معاشرے کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے کی ترقی پر توجہ دی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں