امید ہے یہ تحقیقات بھی پانامہ تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولیں گی اور کرپشن کی حوصلہ شکنی کا ایک اور موجب بنیں گی،وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز نے دنیا کے بڑ ے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک چھپائے اثاثوں کو بے نقاب کیا ،اب کہا جارہا ہے کہ ICIJ کی ایک اور تحقیق سامنے آرہی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا عمران خان نے امیر ملکوں پر زور دیا ہے کہ غریب ملکوں سے چرایا گیا پیسہ امیر ملکوں میں چھپانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔ پانامہ کی

طرح پنڈورا لیکس میں غریب ممالک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں تو اس سے وزیر اعظم عمران خان کے موقف کو مزید تقویت ملے گی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا ہمیں امید ہے کہ یہ تحقیقات بھی پانامہ تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی اور کرپشن کی حوصلہ شکنی کا ایک اور موجب بنیں گی۔ #/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں