فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائیاں، 200 لیٹر سے زائد ناقص دودھ تلف

پشاور (آئی این پی ) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے نتیجے میں 200 لیٹر سے زائد ناقص دودھ تلف کردیا گیا ہے۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران پانی کی ملاوٹ پر کئی دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق لنڈا کے سوات میں ناکہ بندی کے دوران 150 کلو سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی

سے 80 کلو سے زائد دیسی گھی بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ ڈی آئی خان میں پارک ٹول پلازہ پر دودھ کے مختلف ٹینکرز کا معائنہ کر کے پانی ملے ناقص دودھ پر جرمانے عائد کردیا گیا ہے اور مردان میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور مس لیبلنگ پر ائس کریم فیکٹری بھی سیل کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ لوئر دیر اور بنوں میں بھی ممنوع اشیا رکھنے پر دو سپر اسٹور سیل کردیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں