مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خبروں پر وفاقی وزیر غلام سرور نے تردید کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے خود کے حوالے سے چلنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ بہت جلد مسلم لیگ ن میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔

 

 

اپنے ایک بیان میں غلام سرور خان نے کہا کہ ان کی ن لیگ میں شمولیت کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصدیق کے بعد خبر نشر کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ان کی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے، ’ میں سختی سے اس خبر کی تردید کرتا ہوں، مجھے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور پر یقین غیر متزلزل ہے۔‘غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ وہ مشکل حالات میں ہمیشہ اپنے لیڈر کے ساتھ فرنٹ لائن پر کھڑے ہوئے ہیں، ان کی وفاقی کابینہ میں موجودگی ان پر لیڈر شپ کے اعتماد کا مظہر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں