انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منسوخی پر معافی مانگ لی

اسلام آباد (پی این آئی )انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منسوخی پر معافی مانگ لی۔ چیئرمین این وٹمور کا کہنا تھا کہ فیصلے سے پاکستان سمیت کرکٹ فینز سے معذرت خواہ ہیں ۔برطانوی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین وٹمور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیریز کے فیصلے پر مجھے افسوس ہے پاکستانی عوام ہمارے فیصلے سے مایوس ہوئی ہے ،پاکستان کو دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھااور فیصلے میں کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں لیا گیا ۔ سیزن کی مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تندرستی کے لیے فیصلہ کیا گیا، بورڈ نے جو فیصلہ کیا وہ بہت مشکل تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں