ورلڈ کپ 2026 کے بعد فیفا نے نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں عالمی چیمپئن اسپین نے ارجنٹینا سے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
نئی رینکنگ کے مطابق اسپین ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، جبکہ ارجنٹینا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔
فیفا رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ برازیل اور مراکش نے ایک، ایک درجہ بہتری حاصل کرتے ہوئے بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن سنبھال لی ہے۔
پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میکسیکو نے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد چار درجے ترقی کرتے ہوئے پہلی بار ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں بہتری دکھائی اور 12 درجے ترقی کے بعد 19ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






