مستعفی ہونے کا مطالبہ ، وزیراعلی بلوچستان جام کمال ناراض اراکین کے تحفظات دور کرنے میں ناکام

کوئٹہ(آئی این پی)وزیراعلی بلوچستان جام کمال ناراض اراکین کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہو گئے، منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض رہنمائوں کے تحفظات برقرار ہیں، ناراض اراکین نے ایک مرتبہ پھر جام کمال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا اور مائنس جام کمال کے بغیر مذاکرات سے بھی انکار کر دیا، بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کے ناراض رہنمائوں کا اجلاس 3اکتوبر کو طلب کرلیا گیا، اجلاس کی

صدارت سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کرینگے، اجلاس میں سپیکر بلوچستان اسمبلی کے علاوہ ناراض صوبائی وزار و اراکین اسمبلی شرکت کریں گے، ناراض اراکین وزارتوں سے مستعفی ہونے پر بھی غور کرینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں